ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک ہوگئے کورونا کا شکار۔ ریپیڈ ٹیسٹ رپورٹ نکلی پوزیٹیو

بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک ہوگئے کورونا کا شکار۔ ریپیڈ ٹیسٹ رپورٹ نکلی پوزیٹیو

Thu, 20 Aug 2020 20:52:52    S.O. News Service

بھٹکل،20/اگست (ایس اونیوز) بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک بھی اب کورونا کی زد میں آگئے ہیں جس کی تصدیق خود ایم ایل اے نے اپنے فیس بک پوسٹ پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے بعد میرا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ پوزیٹیو نکلا ہے۔

خیال رہے کہ15اگست کوجشن آزادی کے موقع پر انہوں نے سرکاری پروگرام میں پرچم کشائی اور ایس ایس ایل سی ٹاپرس، سماجی خدمت گار اورکورونا واریئرس کے لئے ایوارڈس کی تقسیم وغیرہ میں حصہ لیا تھا۔ اب ریپیڈ ٹیسٹ کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو نکلنے کے بعد اس پروگرام میں ان کے ساتھ بیٹھنے والے اعلیٰ افسران دیگر افراد کے لئے طبی نقطہئ نگاہ سے خطرہ ہوسکتا ہے اور ان کے تمام پرائمری کانٹیکٹس کی کورونا کے لئے جانچ کرنے کی نوبت آسکتی ہے۔ 


Share: